سابق انگلش فاسٹ بولر اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) یارکشائر کاؤنٹی ڈیرن گف نے لاہور قلندرز کی تعریف کردی۔
ایک بیان میں ڈیرن گف نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ پچھلے 3 ماہ سے رابطے میں تھا، ان کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام میں شرکت کا خواہشمند تھا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز بہت کامیابی سے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد کر رہی ہے، کل بہت بڑے پیمانے پر ٹرائلز لینے جارہے ہیں۔
سابق انگلش فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے حارث رؤف سامنے آئے ہیں، جنہوں نے یارشائر کے لیے عمدہ کارکردگی دکھائی۔
اُن کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے کینٹ کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں۔