کوئٹہ (خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ سریاب روڈ پر اربوں روپے کی لاگت سے کام تیزی سے جاری ہے سریاب روڈ کی توسیع ایک اہم نوعیت کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف سریاب روڈ کے رہائشیوں کے مسائل حل ہونگے وہاں دوسری جانب ٹریفک کے دیرینہ مسائل بھی حل ہونا شروع جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ کے دورہ کے موقع کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سریاب روڈ کےکام کی رفتار کو تیز اور دکانداروں کے تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا منصوبے کی تکمیل بروقت اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کیلئے بہتر سڑکوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انھوں نے آفیسران پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نوعیت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے موثر اقدامات اپنائی جائے تاکہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے عوام مستفید ہو سکیں۔