• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی مرد حضرات سے بہت ساری خواتین ہمیشہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں، انوشے اشرف

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف نے پاکستانی مرد حضرات کی جانب سے ترکی میں مبینہ طور پر خواتین کو ہراساں کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو بیرون ممالک کا ویزا نہیں بلکہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ دیا جانا چاہیے۔ انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر ترکی میں پاکستانی مرد حضرات کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے اور بلا اجازت ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار برہمی کیا۔ انوشے اشرف نے لکھا کہ حلیمہ سلطان کے لباس پر تشویش کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں دنیا میں کسی بھی ملک کا ویزا دیے جانے کے بجائے انہیں خواتین کو بطور انسان سمجھنے کا سرٹیفکیٹ یا ڈپلومہ دیا جانا چاہیے۔انوشے اشرف نے لکھا کہ ایسے پاکستانی مرد حضرات سے دنیا کے تمام مرد تو نہیں البتہ بہت ساری خواتین ہمیشہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔

دل لگی سے مزید