• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی جوڑے نے اپنی شادی کے فوٹو شوٹ کو یادگار بنانے کے لیے خود کو آگ لگا لی۔

ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن شادی کا ہوتا ہے جسے وہ ہر طرح سے یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے، ایسے میں دولہا دلہن منفرد انداز اپناتے ہیں تاکہ سب سے الگ نظر آئیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک شادی کی تقریب کی انوکھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک جوڑے نے عروسی لباس میں عجیب و غریب فوٹو شوٹ کروایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گیب جیسپ اور ایمبری بیمبر بطور مووی اسٹنٹ ڈبل کام کرتے ہیں جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور پھر اُنہوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوڑے نے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ پکڑا ہوا ہے جبکہ دونوں کے عقب میں آگ بھڑک رہی ہے یعنی جوڑے کے لباس پر پیچھے کی طرف آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ جوڑا ڈر اور خوف کے بغیر خود کو آگ لگا کر منفرد فوٹو شوٹ کروا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید