• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: عمران خان کے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات، پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحت کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا، جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔

ٹھیکیدار شیخ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، شہر یار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے کل رات سے تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔

ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ لائٹنگ اور تمام انتظامات مکمل تھے لیکن طوفان کی وجہ سے بجلی کے چند کھمبے گر گئے۔

ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے۔

چیئرمین عمران خان نے ناقص انتظامات پر شہریار آفریدی کی سرزنش کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کوہاٹ جلسے میں روشنی کا ٹھیک سے انتظام نہ ہونے پر شہریار آفریدی سے شکوہ کیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’اسٹیڈیم بڑا ہے اور بھرا ہوا بھی ہے لیکن آدھا اسٹیڈیم نظر نہیں آرہا کیونکہ روشنی کا انتظام ٹھیک نہیں ہے۔

خراب انتظام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  عمران خان کا کہنا تھا کہ’شہریار آفریدی کا انتظام بہت کمزور تھا، اب آئندہ کسی اور کو انتظام دینا۔

قومی خبریں سے مزید