• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے شہری ہرجگہ مسائل ومشکلات سے دوچار ہیں‘ نیشنل پارٹی

کو ئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس زیر صدرات مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل مرکزی سیکرٹریٹ ہو ارہنمائوںنے مختلف امور پر گفتگواورفیصلے کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ کسی بھی طور پرصوبائی دارالحکومت اور ایک بڑا شہر نہیں لگتا سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی اچھی تعلیم سہولیات اورہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و ادویات میسر نہیںپورا شہر ٹینکرز مافیا کے رحم وکرم پر ہےمیونسپل سروسز غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہر گندگی سے بھرا ہوا ہےٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہےگھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر سنگین عذاب سے کم نہیںموٹر سائیکل سواروں کو فورسز بلاجواز ہراساں کررہے ہیں رہنمائوںنے کہا کہ کوئٹہ 3قومی اور9صوبائی اسمبلی کی نشستوں اوراعلیٰ بیوروکریسی کی موجودگی کے باوجود کھنڈرات کاشکار اورپسماندگی سے دوچار ہے ان مسائل سے نجات کیلئے عوام کوبلدیاتی اور عام انتخابات میں حقیقی رہنمائوں کوکامیاب کرانا ہوگا اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ارکان ورکنگ کمیٹی انیل مسیح قیوم سجن ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی ٹکری صدام لانگو خدائے رحیم لہڑی آصف جان مسیح ریاض شاہوانی عزیز سرپرہ ودیگربھی موجودتھے۔
کوئٹہ سے مزید