• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈانس کرتی لڑکی کی وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سڑکوں پر ڈانس کرتی ویڈیو آپ نے سوشل میڈیا پر تو دیکھی ہی ہوگی اور اس ویڈیو سے متعلق کئی سوالات بھی ذہن میں آئے ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسلام آباد میں سڑک کنارے ڈانس کرتے لڑکی کی ویڈیو میں اسے گرین بیلٹ میں لگے پول کیساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔


ویڈیو بنانے والا شخص لڑکی ڈانس کرتی لڑکی کے حوالے سے کہتا ہے کہ لڑکی شدید قسم کی عدم توجہ کا شکار ہے جو اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہیں ، پولیس کو فون کرو اور اسے یہاں سے بھیجو۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ سوال کیا جارہا تھا کہ ایک لڑکی اسلام آباد میں سڑک کنارے پول ڈانس کر رہی ہے ،انتظامیہ کہاں ہے ؟ اس ٹوئٹ میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے پر اسلام آباد پولیس کو بھی وضاحت دینا پڑی، اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہےکہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا ۔

خاص رپورٹ سے مزید