• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا جواز موجود تھا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جیو کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کا جواز موجود تھا اور حکومت ان پر پابندی لگانے میں حق بجانب ہے ، ٹی ایل پی کا ماضی ایسے واقعات سے بھرا پڑا ہے، قانون کی عمل داری ہونی چاہئے،خصوصی ٹرانسمیشن میں تجزیہ کار احمد بلال محبوب ،شاہزیب خانزادہ اور شہزاد اقبال نے اظہار خیال کیا۔ تجزیہ کار احمد بلال محبوب نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ پارٹی یہ چیزیں کرتی رہی ہے اور اسے پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پھر حالیہ واقعات کے بعد یقیناً اس پر پابندی لگانے کا جواز موجود تھا اور حکومت ان پر پابندی لگانے میں حق بجانب ہے کیوں کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں امن و امان قائم رکھے البتہ بالآخر یہ فیصلہ کورٹ میں چیلنج ہوگا اور کورٹ میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم واقعات و قانون کے مطابق حکومت ان پر پابندی لگانے کا حق رکھتی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید