• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF کا گندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیئے

اسلام آباد(آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت فوڈ نے آئی ایم ایف کے اعتراضات پر جواب دیا ہے کہ امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی جسے آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی جس پر آئی ایم ایف نے بھی اسلئے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی، آئی ایم ایف کے گندم پرکم ازکم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جواب کہا گیا ہے کہ کم ازکم امدادی قیمت کے بجائے انڈیکٹو قیمت کا تعین کیا گیا ہے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکٹو پرائس نکالی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید