کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ نے نجی گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ ظہران ممدانی میئر انتخاب میں ناقابل شکست ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو یقین ہے کہ ممدانی بآسانی نیویارک کے میئر بن جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نجی طور پر تسلیم کیا ہے کہ نیویارک کے میئر کے انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی ناقابلِ شکست ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا خیال ہے کہ ممدانی ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو دونوں پر بھاری ہیں اور ان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں۔