• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکاسو کی کروڑوں روپے کی پینٹنگ چوری ہوگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

20ویں صدی کے معروف ہسپانوی مصور پبلو پکاسو کی منی ایچر پینٹنگ نمائش سے چوری ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ سے جنوب میں واقع گراناڈا میں ایک نمائش سے پکاسو کی 6 لاکھ یورو (19 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد) مالیت کی منی ایچر مصوری چوری ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منی ایچر مصوری پکاسو نے 1919 میں پینٹ کی تھی۔ اس کی پیمائش 12.7cm x 9.8cm ہے جو نمائش میں پہنچنے سے قبل ہی چوری ہوگئی۔

ہسپانوی پولیس کے مطابق چوری شدہ پینٹنگ کی تلاش جاری ہے۔

منی ایچر مصوری کیا ہے؟

منی ایچر ایک قدیم مصوری کی طرز ہے جو بالخصوص ایران، ترکیہ، وسط ایشیا اور برصغیر میں بہت مشہور رہی۔ یہ باریک اور نازک کام کے ساتھ جانی جاتی ہے۔ اس میں عموماً تاریخی واقعات، شاہی دربار، جنگی مناظر اور داستانوں کو مصور کیا جاتا تھا۔

اس کے لیے سب سے اہم چیز مصوری کے لیے کاغذ تیار کرنا ہوتا ہے، جس کے لیے مختلف طرح کے کاغذوں کی تہہ باقاعدہ ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کے وصلی (کینوس) تیار کیا جاتا ہے۔ 

خاص رپورٹ سے مزید