• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آنے سے قبل عابد شیر کی نواز شریف سے ملاقات


مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی 3 سال بعد واپس وطن پہنچ گئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی 3 سال برطانیہ مقیم رہنے کے بعد  لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع ایئر پورٹ نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی لاہور سے فیصل آباد جائیں گے۔

عابد شیر علی نے پاکستان واپس آنے سے پہلے نواز شریف سے ملاقات کی، سابق وزیر اعظم نے گلے لگا کر نیک خواہشات کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔

اس موقع پر نواز شریف نے عابد شیر علی سے الوداعی مکالمے میں کہا کہ انشااللّٰہ پاکستان میں آپ سے ملاقات ہو گی۔

نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں، عابد شیر علی

دوسری جانب لاہور  آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کا غلام ہوگیا ہے، مہنگائی کا سارا ملبہ ہماری حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں میں سابق حکومت کے اسکینڈلز سامنے لا رہے ہیں، نواز شریف جلد پاکستان آرہے ہیں، ان کو ناجائز کیسز میں منصوبہ بندی کے تحت باہر بھیجا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے 20 لاکھ روپے عمران خان کی پروموشن کے لیے رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے توانائی رہ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید