• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے نہ بچانے والی لاکھوں روپے کی چھتری پر تنقید

فوٹو بشکریہ، ویبو
فوٹو بشکریہ، ویبو

دنیا کے مہنگے ترین برانڈز کی جانب سے چین میں متعارف کروائی جانے والی چھتری تنقید کا نشانہ بن گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک نئی چھتری آئندہ ماہ 7 جون کو متعارف کروائی جائے گی جس  کی فی الحال آن لائن تشہیر جاری ہے، اس چھتری کی قیمت 11100 یوان  ہے جو  3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

عموماً چھتریوں کا کام آسمان سے برستے پانی سے بچانا ہوتا ہے مگر یہ چھتری بارش سے نہیں بچاتی بلکہ فقط ایک فیشن اسٹائل ہے، لاکھوں روپوں کی یہ چھتری ’ویبو‘ نامی چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر تنقید کا نشانہ بن گئی ہے۔

برانڈ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ’ یہ چھتری واٹر پروف نہیں ہے بلکہ اسے صرف سورج سے بچاؤ اور سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘

برانڈ  کے ترجمان کی جانب سے بیجنگ کے ایک میگزین کو بتایا گیا ہے کہ ’یہ چھتری عام استعمال کے لیے نہیں ہے جبکہ اسے روزانہ کی بنیاد پر اپنی گھڑی اور بیگ کی طرح باہر لے جانے اور ہاتھ میں تھامنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘

دلچسپ و عجیب سے مزید