• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کے بیان کو جعلی قرار دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے مارگلہ پہاڑیوں میں آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار  دے دیا۔

مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ٹک ٹاکر ڈولی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ نے اپنی گھٹیا حرکت کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ویڈیو میں یہ شخص یقینی طور پر جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے ڈولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو  قدرت کے بارے میں جاننے اور عقل کی ضرورت ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔‘

واضح رہے کہ ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔

ڈولی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘

ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور اُن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاؤں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید