• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سےمثبت مذاکرات جاری ہیں، مفتاح اسماعیل


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سےمثبت مذاکرات جاری ہیں، اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ماہ کےاوسط خسارے کا آدھا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ہے جو 9 ماہ کےاوسط خسارے کا آدھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا اشارہ ہے، ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوحا میں آئی ایم ایف سے جاری ابتدائی مذاکرات میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے سبسڈی میں کمی کرنے اور نجکاری کیلئے ٹائم فریم دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پروگرام کی مدت اور قرض کی رقم بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید