• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے عفت عمر کو اوکاڑہ جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر اداکارہ عفت عمر کو اوکاڑہ جلسے میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دے دی۔اداکارہ عفت عمر پاکستان تحریک انصاف کی سخت ناقد ہیں اور پی ٹی آئی کے دور میں بھی وہ حکومت پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے طنز میں کمی نہیں آئی اور تنقید کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔عفت عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کو "جھوٹا خان" کہا تو مریم نواز نے انہیں اوکاڑہ جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ "عفت، میرے ساتھ اوکاڑہ جلسے میں میری مہمان کے طور پر چلو۔"خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عفت عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز کو "کراؤڈ پُلر" کہا تھا ، جس پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا " آپ بھی کراؤڈ پُلر ہیں۔"علاوہ ازیں اداکارہ عفت عمر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں سابق وزیراعظم عمران خان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر طنزیہ گفتگو کی ہے۔ عفت عمر نے کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت کی بہت سی باتیں مشترکہ ہیں کیونکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تو عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کی تیسری طلاق کے پیچھے بھی سازش کا ہاتھ ہے۔عفت عمر نے کہا کہ عامر لیاقت نے اپنی گفتگو میں مذہب کارڈ، مہاجر کارڈ کا اور لفظ سازش کا استعمال کیا، کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ بیمار سماج کی نبض کیسے پکڑنی ہے کہ یہ وہی بیمار سماج ہے جس کی ٹریننگ ایسے انداز میں کی گئی جس کے تحت محض یہ لگنے لگتا ہے ساری دنیا ایک انسان کے خلاف ہے۔ویڈیو میں عفت عمر نے سوال کیا کہ آخر کب عمران خان اور عامر لیاقت جیسے کردار اپنی عیاری، موقع پرستی اور نکما پن چھپانے کے لیے سماج کے ان طبقوں کا استعمال کریں گے جو گورننس کے بجائے غیرت پکارتے ہیں۔

دل لگی سے مزید