• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں، جعلی اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں، حدیقہ کیانی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حدیقہ کیانی نے اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔گلوکارہ کی جانب سے شئیر کیے جانے والے اسکرین شاٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔‘حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں۔‘