• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی اقراء عزیز کو نظرانداز کرنے کی ویڈیو وائرل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں اداکارہ ہانیہ عامر اور اقرا عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں صارفین دونوں اداکاراؤں کے درمیان تعلقات سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔ہانیہ عامر اور اقرا عزیز کی ایک تقریب میں موجودگی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں ہانیہ کو اقرا کو نظر انداز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہےکہ تقریب میں شریک اداکارہ اقرا عزیز قریب کھڑی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر سے گلے ملنے کے لیے ان کی طرف آتی ہے تو ہانیہ اقرا کو دیکھے بغیر زور د ار قہقہہ لگاتی ہیں جس پر اقرا عزیز حیرانی کا اظہار کرتی ہیں اور پھر کچھ دیر رک کر ہانیہ سے دور چلی جاتی ہیں۔وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم ہے جس میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ایسا غیر ارادی طور پر کیا کیوں کہ ان کا سارا دھیان سامنے سے آتے شخص پر تھا جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے ایسا جان بوجھ کر کیا ، اکثر کی رائے ہے کہ ہانیہ کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

دل لگی سے مزید