• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڑوسی ملک بھارت میں زیور کی دُکان سے خاتون کی منہ میں سونا چُھپا کر چوری کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر رائے بریلی کی ایک سونے کی دکان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو منفرد انداز میں چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کاؤنٹر پر بیٹھی دو خواتین دُکاندار کو باتوں میں لگاتی ہیں، دُکاندار اُنہیں مختلف زیورات دِکھا رہا ہوتا ہے۔

اسی دوران ایک خاتون چھپکے سے سونا اُٹھا کر منہ میں چُھپا لیتی ہے جبکہ دُکاندار کو معلوم نہ ہوسکا۔

دکان میں لگے کیمرے نے خاتون کی چوری کے اس انوکھے انداز کو قید کرلیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ خاتون کو پکڑ لیا گیا یا وہ خود کو بچانے میں کامیاب ہوگئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید