راولپنڈی (خبر نگار) سابق صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہا ہےکہ حمزہ شہباز اور ن لیگ پنجاب اسمبلی کے معاملات بند گلی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، دنیا کا کوئی قانون منتخب ارکان کو اسمبلی میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتا۔ پنجاب اسمبلی کو بند کر دینے پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز اپنی غیر آئینی وزارت اعلیٰ بچانے کیلئے نازی ازم اور فسطائیت پر اتر آئے ہیں۔ قانون کے مطابق سپیکر کا اختیار ہے کہ وہ جس وقت چاہے اجلاس بلا سکتا ہے ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو شرافت سے استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔