• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری کا موقع ملا تو جذباتی کردار ادا کروں گی، عظمیٰ بخاری

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر اُنہیں کبھی اداکاری کا موقع ملا تو وہ جذباتی کردار ادا کریں گی۔

جیونیوز  کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے چٹ پٹی باتوں سے ناظرین کو لطف اندوز کیا۔

بشریٰ انصاری کی نقل کرتی تھی

دورانِ شو انہوں نے انکشاف کیا کہ کالج لائف میں وہ بشریٰ انصاری کی نقل کرتی تھیں اور ان کا ’بجلی‘ والا کردار ادا کرتی تھیں۔

خبردار! میرے لاہوری پلاؤ کو کچھ کہا

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے لاہور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم پلاؤ والے لوگ ہیں، خبردار! میرے لاہوری پلاؤ کو کچھ کہا، لاہور لاہور ہے۔

 کراچی کو وہ کراچی ہونا چاہیے جو اس کا حق ہے

ترجمان مسلم لیگ ن نے شہرِ قائد کے حوالے سے کہا کہ کراچی کو وہ کراچی ہونا چاہیے جو اس کا حق ہے، نسلہ ٹاور کی فیملیز کے ساتھ ٹریجڈی ہوئی، کراچی کی پارٹیوں کو اپنے شہر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی سے اپنی جذباتی وابستگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔

نواز شریف آجائیں تو ان سے آٹوگراف لوں گی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے سیلیبریٹی ہیں، نواز شریف آجائیں تو ان سے کھڑے ہوکر آٹوگراف لوں گی۔

نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا ’نواز شریف آرہے ہیں، سب کی طبیعت صاف کردیں گے، نواز شریف نے وہاں بیٹھ کر عمران خان کی طبیعت صاف کردی‘۔

انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بتایا ’میاں نواز شریف کی طبعیت بہتر ہے، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی میاں صاحب واپس آئیں گے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ قائد دفتر میں بیٹھ کر نہیں بنائے جاتے، جس کا پبلک میں مقام ہو وہ قائد ہوتا ہے۔

 لندن ہر بندہ اپنے اپنے خرچے پر گیا

لندن کے دورے سے متعلق سوال پر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ لندن ہر بندہ اپنے اپنے خرچے پر گیا، پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، پاکستان کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے لیے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں، ہم اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتے، اتحادیوں کے ساتھ کریں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید