• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول، ریڈ کارپیٹ پر خواتین پر تشدد کیخلاف گروپ کا احتجاج

کانز (مانیٹرنگ ڈیسک)کانز فلم فیسٹیول جہاں دنیا بھر کے فن، فلم اور فیشن کو عالمی پلیٹ فارم مہیا کرواتا ہے، وہیں فلموں کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیوں کی وجہ سے رواں سال کانز فلم فیسٹیول سرخیوں میں نظر آرہا ہے۔ حال ہی میں نیم برہنہ خاتون کے ذریعہ یوکرینی خواتین کے ساتھ ہورہے تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد اتوار کے روز ریڈ کارپیٹ پر خواتین کے ایک گروپ نے اپنا احتجاج درج کروایا۔ رپورٹس کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس خواتین کے ایک گروپ نے اپنے ایک ہاتھ میں بینر لیتے ہوئے ہوا میں سیاہ دھواں کا گرینڈ چھوڑا۔ ان کے پاس ایک بڑا بینر تھا جس پر خواتین کے نام لکھے ہوئے تھے۔بینر میں ان خواتین کے نام شامل تھے جنہیں فرانس میں گھریلو تشدد کا سامنا کرتے ہوئے مردوں کے ہاتھوں قتل کردیا گیا تھا۔ فلم ʼ Riposte Feministʼ، جو فرانس میں حقوق نسواں کے بارے میں ایک دستاویزی فلم ہے، کے ایک ترجمان نے خواتین پر ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور اس احتجاج کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا۔ڈیڈلائن کے مطابق یہ واقعہ فلم ہولی اسپائیڈر کے پریمیئر کے موقع پر پیش آیا اور اس کی ویڈیوز ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں۔ ہولی اسپائیڈر ایک فیمنسٹ تھرلر فلم ہے جو ایران میں ایک خاتون کے بارے میں ہے جو ایک ایسے شخص کا سراغ لگاتی ہے جو طوائفوں کا قتل کرتا ہے۔

دل لگی سے مزید