• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیانواپی مسجد معاملہ: مسلم فریق کی درخواست پر 26 مئی کو سماعت ہوگی

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مساجد اور تاریخی عمارتیں انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں، بنارس کی گیانواپی مسجد کی جگہ کو متنازع بنانے کے لیے ہندو انتہا پسندوں کی کوششیں جاری ہیں۔

مسلم فریق نے مسجد کیخلاف دائر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، جس پر بنارس کی عدالت اب 26 مئی کو سماعت کرے گی۔

عدالت نے دونوں فریقوں کو کمیشن کی رپورٹ پر اپنے اپنے اعتراضات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ہندو گروپ کی درخواست پر عدالت نے مسجد کے ویڈیو ریکارڈ کے ساتھ سروے کی اجازت دی تھی۔

ہندو گروپ کا دعویٰ ہے کہ مسجد کے وضو خانے سے ملنے والی چیز دیوتا شیو کی علامت ہے جبکہ مسجد کی انتظامیہ نے ہندو گروپ کے دعوے کو مسترد کردیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید