• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں 25 مئی کو او، اے لیول کے امتحانات ملتوی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد جامعات کے ساتھ ساتھ او اور اے لیول کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے۔ 

برٹش کونسل نے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ 25 مئی کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والے او اور اے لیول امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ 

ادھر ترجمان جامعہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جامعہ نے 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ 

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت اسلام آباد میں 25  مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ 

اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی ایس، بی ایڈ (او ڈی ایل) پروگرامز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ 

کنٹرولر امتحانات کا کہنا تھا کہ ملتوی شدہ پرچے اب 23 جون 2022 کو ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید