• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی وزرائے اعلیٰ نے مسلم مخالف اقدامات کو کارنامہ قرار دیدیا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بی جے پی وزرائے اعلیٰ نے مسلم مخالف اقدامات کو ʼکارنامہ قرار دیا اور مسا جد میں لائوڈ اسپیکر ہٹوانے ، عبادات میں خلل ڈالنے پر فخر کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق آر ایس ایس کی ایک تقریب کے دوران بی جے پی کی حکومت والی مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مسلم مخالف پالیسیوں اور اقدامات پر فخرکیا۔ انہوں نے ʼمسلم دشمنی پر مبنی کارروائیوں کو اپنے اپنے ʼکارنامے کے طور پر پیش کیے۔یوگی ادیتیہ ناتھ نے اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ رام نومی کا تہوار کتنے شاندار طریقے سے منایا گیا، ہنومان جینتی کی تقریبات بھی پرامن طور پر گذریں۔ یہ وہی یوپی ہے جہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر فسادات ہوتے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید