• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صحت نے منگل کے روز ملک میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے ۔ یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ 29سالہ خاتون مغربی افریقا کے ایک ملک سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ سیاح ہیں۔یو اے ای میں ان کی مطلوبہ طبّی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔وزارتِ صحت نے اس بات پر زوردیا ہے کہ یواے ای میں صحت حکام تحقیقات،متاثرہ مریضوں سے رابطوں کی جانچ پڑتال اوران کی پیروی سمیت تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت نے تصدیق کی ہے کہ صحت حکام کے تعاون سے وہ پائیدار کارکردگی کو یقینی بنانے اور معاشرے کو منکی پاکس سمیت تمام متعدی بیماریوں اور وائرسوں کے مقامی سطح پرپھیلاؤ کو محدود کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید