کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو دو دعوتیں دیں، جواب نہیں ملا، طارق رحمان کو دو طرفہ دورے کی دعوت بھی دی گئی تھی، شیخ حسینہ حوالگی معاملے پر تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کو بھارت کی جانب سے دو مرتبہ دعوت دی گئی۔