• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھکاری کا بیوی کو موٹرسائیکل کا تحفہ
بھکاری کا بیوی کو موٹرسائیکل کا تحفہ

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک بھکاری نے اپنی بیوی کو ایک مہنگی موٹرسائیکل خرید کر تحفے میں دی۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک بھکاری نے 4 سال تک بھیک مانگی اور اپنی بیوی کے لیے تحفے میں ایک مہنگی موٹرسائیکل خریدلی۔

یہ کہانی مدھیہ پردیش کے امرواڑہ گاؤں کی ہے، جہاں سنتوش ساہو نامی ایک بھکاری نے چھوٹی موٹر سائیکل خرید کر اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کیا۔

سنتوش ساہو نے جتنی بھی بھیک مانگی تھی ساری موٹر سائیکل پر خرچ کر دی کیونکہ اس کے پاس اس سے پہلے جو ٹرائی سائیکل موجود تھی اس پر بیٹھنے سے اس کی بیوی کو کمر  میں درد کی شکایت کی تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنتوش ساہو ایک معذور آدمی ہے جو ٹرائی سائیکل چلاتا ہے اور اپنی بیوی مُنّی ساہو کے ساتھ  مل کر بھیک مانگتا ہے، اس ٹرائی سائیکل بھیک مانگتے وقت مُنّی ساہو گھسیٹتی ہے۔

مُنّی ساہو بھیک مانگتے وقت کبھی کبھار سڑک کی خراب حالت کی وجہ سے ٹرائی سائیکل کو آگے گھسیٹتی ہوئے گر جاتی تھی، اس وجہ سے  سنتوش ساہو نے اپنی بیوی کے لیے موٹر سائیکل خریدنے کا فیصلہ کیا۔

یہ جوڑا بس اسٹاپوں سے لے کر مساجد اور مندروں تک مختلف مقامات پر بھیک مانگتا ہے، اور روزانہ کی بنیاد پر 400 بھارتی روپے یعنی پاکستانی روپے کے مطابق 1,000 روپے کماتا ہے۔

 جس میں سے سنتوش ساہو نے اپنی بیوی کی ڈریم بائیک خریدنے کے لیے ہر روز پیسے بچانا شروع کر دیے اور 4 سال میں پیسے جمع کرکے 90 ہزار بھارتی روپے یعنی 2 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے میں ایک موٹر سائیکل خرید لی۔

یہ جوڑی اب اپنی نئی خریدی ہوئی موٹرسائیکل پر بھیک مانگتی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید