• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی کے نتائج اچھے نہیں ہونگے: محبوبہ مفتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے، جموں کشمیر میں پہلے بھی کئی لوگوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ عمر قید اور پھانسی سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا بلکہ اور الجھ گیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کی طاقت کی پالیسی سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید