طوفان گوریٹی 99 میل فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ برف برسا کر گزر گیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 57 ہزار گھر بجلی سے محروم اور سیکڑوں اسکول بند ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کانوال اور آئلز آف سسلی کے 5 لاکھ افراد کو موبائل فون پر جان کے خطرے کا سرکاری الرٹ ملا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں ٹرین سروسز میں خلل پیدا ہوئی جبکہ 50 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوئیں، برمنگھم ائیر پورٹ سے محدود پروازیں چلیں اور مسافروں کو فلائٹ شیڈول دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے بیشتر حصوں کیلئے 12 بجے دن تک یلو وارننگز برقرار رہی۔
فیری آپریٹر ڈی ایف ڈی ایس کے مطابق ڈوور فرانس فیری سروس میں تیز ہواؤں کے سبب تاخیر ہوئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے سبب ایم1پر لاری حادثہ کی وجہ سے موٹر وے بند ہوا اور چار میل لمبی قطاریں لگ گئیں۔