• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یقین نہیں کہ امریکا گرین لینڈ پر کنٹرول کیلئے فوجی کارروائی کرے گا، اطالوی وزیرِاعظم

 
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی۔
اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی۔ 

اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ یقین نہیں امریکا گرین لینڈ پر کنٹرول کیلئے فوجی کارروائی کرے گا۔ 

اپنے بیان میں اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ گرین لینڈ میں ممکنہ امریکی مداخلت کے نیٹو پر گہرے اثرات ہوں گے۔  

انھوں نے مزید کہا کہ تمام اتحادیوں کو اس کے ممکنہ نتائج کو سمجھنا چاہیے۔ 

جارجیا میلونی نے کہا کہ آرکٹک خطے، بشمول گرین لینڈ میں نیٹو کی سنجیدہ اور مؤثر موجودگی ضروری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید