• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممالک اب حقیقی سفارتکاری کے بجائے طاقت پر مبنی پالیسی اپنا رہے ہیں، پوپ لیو

تصویر بشکریہ: ویٹی کن نیوز۔
تصویر بشکریہ: ویٹی کن نیوز۔

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ ممالک اب حقیقی سفارتکاری کے بجائے طاقت پر مبنی پالیسی اپنا رہے ہیں۔  

جمعہ کو ویٹیکن میں سالانہ خارجہ پالیسی تقریر کے دوران پوپ لیو نے کہا دنیا میں جنگ دوبارہ رواج پا رہی ہے اور جنگ پسندی کا جنون پھیل رہا ہے، انسانی حقوق کا قانون ہمیشہ غالب رہنا چاہیے۔ 

پاپائے اعظم نے کہا بین الاقوامی تنازعات اور جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مغربی ممالک میں اظہار رائے کی آزادی تیزی سے کم ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وینزویلا کے لوگوں کی مرضی کا احترام کیا جائے، وینزویلا میں انسانی و شہری حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ 

پوپ لیو نے مزید کہا کہ بین الاقوامی اداروں کی کمزوری اور جنگ کی واپسی تشویش کا باعث ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید