• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دیر سے امتحانی مراکز پہنچنے والے طلبہ کو اضافی وقت دینے کی ہدایات جاری

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران راستوں کی بندش کی وجہ سے دیر سے امتحانی مراکز پہنچنے والے طلبہ کو اضافی وقت دینے کی ہدایت کردی گئی۔ 

یہ ہدایات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق نے جاری کیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بروز بدھ 25 مئی کو شام کی شفٹ میں نہم و دہم جنرل گروپ کے جنرل سائنس (پرچہ اول) کے سالانہ امتحانات کے دوران جو طلباء و طالبات شہر میں راستوں کی بندش کے باعث دیر سے امتحانی مراکز پہنچے وہاں کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی کہ وہ امیدواروں کو اضافی وقت لازمی دیں۔

دوسری جانب شہر میں کشیدہ صورتحال کے باعث جو امیدوار بھی امتحان میں شرکت نہیں کرسکے ان کے لیے امتحانی پرچے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید