• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی ریاستی دہشتگردی میں 3 نوجوان شہید

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں دو روز کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ میں شہید ہونےوالے نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق جلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے تین نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی جارحیت کیخلاف مقبوضہ وادی کے علاقوں میں احتجاج بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی میں 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید