وزیراعظم شہباز شریف آج رات خطاب میں قوم کو اہم فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اہم امور پر اتحادی حکومت کے پالیسی فیصلوں کا عوام کے سامنے اعلان کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا قوم سے خطاب رات 8 بجے پی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔