• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لئے میڈیم نہیں، ناظرین سے ملنے والی داد اہم ہے، عمران اشرف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن اسکرین پر منفرد کردار ادا کرنے والے عمران اشرف نے حال ہی میں فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے۔ فلم’ ʼدم مستم‘ سے ڈیبیو کرنے والے عمران اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کس میڈیم کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کے لیے اہم صرف بس ناظرین سے ملنے والی داد ہے۔رواں برس عید الفطر کے موقع پر عمران اشرف کی پہلی فلم ʼدم مستم سنیما گھروں کی زینت بنی۔ ʼ’دم مستم‘ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب برطانیہ میں بھی ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم کی ہدایت احتشام الدین نے دی ہیں جب کہ اسے اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے اپنی ڈیبیو فلم کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں اپنا سر منڈوانا پڑا تھا۔ان کے بقول "بال منڈوانا کسی بھی انسان کے لیے ایک مشکل کام ہے۔خاص طور پر اگر وہ انسان اداکار ہو جس کا کوئی اور دوسرا کاروبار بھی نہیں ہوتا تو یہ اور زیادہ مشکل ہوجاتا ہے۔ فلم کے لیے میں نے بالوں کی قربانی تو دی لیکن اس کے بعد آٹھ ، نو مہینوں تک کوئی اشتہار، ٹی وی ڈرامہ اور فلم نہیں کی۔’دم مستم‘ میں عمران اشرف کے ساتھ اداکارہ امر خان نے مرکزی کردار اداکیا ہے جو اس فلم کی لکھاری بھی ہیں۔ فلم میں عمران اشرف نے ایک ایسے گلوکار کا کردار ادا کیا ہے جو گمنامی سے محنت کرتےہوئے کامیابی تک کا سفر طے کرتا ہے۔عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود سے ہی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک عام سے انسان ہیں جس طرح ہر پاکستانی خاندان کے لڑکے ہوتے ہیں جو ہر وقت تیار نہیں رہتے۔

دل لگی سے مزید