• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک سخت سکیورٹی میں تہاڑ جیل کے الگ سیل میں قید

نئی دہلی(پی پی آئی)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو جنہیں گزشتہ روز بھارت کی ایک عدالت نے جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزاسنائی تھی ،کو سخت سیکورٹی میں بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے سیکورٹی وجوہات کی بنا پریاسین ملک کو جیل میں کوئی ذمہ داری نہیں سوپنی گئ۔ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی دلی کی ایک عدالت کی طرف سے غیر قانونی طورپر نظربند محمد یاسین ملک کو ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائے جانے کے ایک دن بعد تہاڑ جیل کے حکام نے کہاہے کہ انہیں سخت سیکورٹی میں جیل کے ایک الگ سیل میں رکھا گیا ہے۔جیل کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیاہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پریاسین ملک کو جیل میں کوئی ذمہ داری نہیں سوپنی گئی ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید