• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم ہاؤس کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کا امکان


وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر ہو گا، جس میں وزیر اعظم ہاؤس کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کابینہ ڈویژن کے 6 طیاروں کو بہتر بنانے کیلئے 40 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے گی، ایٹمی توانائی کے دو منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کی مدت تکمیل کو چند ماہ بڑھایا جائے گا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ اور ججوں کی رہائش گاہوں کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز دینے پر غور کیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کم قیمت پر آٹے کی دستیابی کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تیل کی قیمت میں فرق کی ادائیگی کی منظوری دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید