• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے سستا کردیا گیا ہے جبکہ 10 کلو کے تھیلے پر 90 روپے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو کا تھیلا 980 روپے سے کم کرکے 800 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 490 روپے سے کم کرکے 400 روپے کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا اور 20 کلو کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا۔

 26 مئی تک 20 کلو کے آٹے کا تھیلا 800 اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب تھا۔

قومی خبریں سے مزید