پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات آج سے نئی دلی میں ہورہے ہیں۔
انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی پاکستانی وفد گزشتہ روز بات چیت کے لیے واہگہ کے راستے بھارت پہنچا تھا۔
سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دریائے چناب پر بھارت کے 3 بڑے پروجیکٹس پر اعتراض ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں سیلاب کی پیشگی اطلاع اور انڈس واٹر کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر بات ہوگی۔