• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ لانگ مارچ کی اجازت کے نتائج دیکھ لے، ایاز صادق

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ لانگ مارچ کی اجازت دینے کے نتائج دیکھ لے۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان خود اعتراف کررہے ہیں کہ لانگ مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ سے اپیل کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ہی لانگ مارچ کی اجازت دی تھی، اب اس اجازت کے نتائج دیکھ لیں۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ اگر یہ دوبارہ وفاق پر حملہ آور ہونے آئیں تو ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کروانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید