کابل (جنگ نیوز )طالبان نے خراب کوالٹی کا تیل افغانستان میں لانے پر 12 ایرانی آئل ٹینکرز کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔افغان میڈیا نے طالبان کے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ایران سے درآمد کیے گئے تیل کے 12 ٹرکوں میں ناقص معیار کا تیل موجود پایا گیا اور انہیں واپس ایران بھیج دیا گیا۔صوبہ نمروز کے طالبان گورنر، صوبائی پولیس چیف، نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے نمائندے، کسٹمز اور محکمہ نارم اینڈ سٹینڈرڈ کے حکام کی موجودگی میں طالبان چیف آف پولیس آفس میں کرائم کنٹرول کے ڈائریکٹر قاری عبدالرحیم حذیفہ نے بتایا کہ نارم اینڈ اسٹینڈرڈ ڈپارٹمنٹ کی لیبارٹری میں جانچ کے بعد ایران سے درآمد کیے گئے 5 لاکھ لیٹر آئل کے 12 ٹینکروں میں خراب کوالٹی کا تیل پایا گیا جس کے بعد ٹینکروں کو واپس ایران بھیج دیا گیا۔