• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میاں منشاء اور ان کا طیارہ نشاط1، فائل فوٹو
میاں منشاء اور ان کا طیارہ نشاط1، فائل فوٹو

معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ نشاط-1( Nishat-1 ) حادثے سے بچ گیا۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کے مطابق میاں منشاء وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورانِ پرواز طیارے میں فنی خرابی کا واقعہ گزشتہ روز اُس وقت پیش آیا جب طیارہ افغانستان کی حدود میں پہنچا۔

پائلٹ طیارہ افغانستان سے واپس لاہور ایئرپورٹ لے آیا، طیارے میں میاں منشاء خود بھی سوار تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشاء اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔

واضح رہے کہ میاں منشاء وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید