• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل اور میں ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے، اکشے کمار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکار اکشے کمار نے اپنی اور اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کی زندگی کا اہم راز بتادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔ 

واضح رہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر پیشہ ورانہ زندگی کو لے کر تکرار دیکھنے میں آتی رہی ہے، تاہم بھارتی اداکار اکشے کی زندگی میں ایسا نہیں ہے۔ 

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ٹوئنکل اور میں مختلف سوچ کے حامل ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی سابقہ اداکارہ ہیں جبکہ وہ اس وقت ایک نامور مصنفہ بھی بن چکی ہیں۔ ان دونوں اسٹارز کی شادی کو دو دہائیوں سے زیادہ وقت ہوچکا ہے، ان کے دو بچے ہیں جن کے نام آرف اور نِتارا ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ اکثر اپنی فیملی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کرتی ہیں اور بہت سے مداح ٹوئنکل اور اکشے کو مثالی شادی شدہ جوڑا قرار دیتے ہیں گو کہ دونوں میں بہت سے اختلافات بھی ہیں۔

اکشے اور ٹوئنکل کا تعلق بھی بالکل مختلف گھرانوں سے ہے، اکشے دہلی کی چاندنی چوک میں پیدا ہوئے اور سخت محنت کے بعد ممبئی پہنچے۔

ٹوئنکل کھنہ سپراسٹار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے اپنی زیادہ تر زندگی ہی ممبئی میں گزاری۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکشے کمار کا کہنا تھا کہ ’یہ بہت عجیب معاملہ ہے، مجھے اس کی بالکل سمجھ نہیں آتی، وہ کچھ سوچتی ہے، میں کچھ اور سوچتا ہوں‘۔

ایک سوال کے جواب میں اکشے کمار نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں ٹوئنکل سے کچھ پوچھتا ہوں تو وہ مجھے تجویز دیتی ہیں، اگر وہ مجھے اپنا کالم پڑھنے کے لیے کہتی ہیں تو میں پڑھ لیتا ہوں‘۔

اکشے کمار نے کہا کہ ’اگر مجھے کچھ پسند نہ آئے تو میں اس وقت تک خاموش رہتا ہوں جب تک ٹوئنکل مجھ سے خود نہ پوچھ لیں، میں ان کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتا اور وہ میری زندگی میں مداخلت نہیں کرتیں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید