• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پولیس سروس آف پاکستان کے افسر غلام نبی میمن کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

تاہم اب ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انہیں آئی جی سندھ لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں اس سلسلے میں کئی ناموں پر غور و خوص کیا گیا تاہم غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

غلام نبی میمن ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ بھی تعینات رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید