• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان کا ٹیزر بھاگیا

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے شاہ رخ خان کی نئی فلم کے ٹیزر کی تعریف کی اور کہا کہ ’میرا جوان بھائی تیار ہے‘۔

شاہ رخ خان نے 2 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر  ایک سال قبل ریلیز کردیا، جو چند گھنٹوں میں 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

مداح جو فلم پٹھان سے شاہ رخ کی فلم نگری میں واپسی کے منتظر ہیں، وہیں کنگ خان نے اپنی ایک اور فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

مجموعی طور پر 2023ء میں ریلیز کے لیے تیار یہ شاہ رخ خان کی تیسری فلم ہے، اس حوالے سے کنگ خان نے کہا کہ ہم جوان کے لیے پرجوش ہیں۔

فلم بین 3 سال سے شاہ رخ خان کا پردے پر آنے کا انتظار کررہے ہیں، فلم جوان کا ٹیزر اس وقت ٹرینڈ کررہا ہے۔

سلمان خان نے کنگ خان کی فلم کا ٹیزر پوسٹ کیا اور فلم نگری کے اپنے ساتھی کے لیے خوبصورت الفاظ کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ کے بھائی جان نے فلم کے ٹیزر کو سراہا، انہیں فلم جوان میں شاہ رخ کا نیا انداز خوب پسند آیا، انہوں نے پوسٹ کے ساتھ اپنے تبصرے میں کنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا جوان بھائی ریڈی ہے‘۔

فلم کی پروڈیوسر اور شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان، ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور ایٹلی کو مخاطب کرتے ہوئے جوان کی تعریف کی اور لکھا کہ اب چیف کا جانا اچھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید