کراچی (پی پی آئی)پاکستان سے مریم آغا اور عائشہ قریشی کو 2022 کے لیے ہانگ کانگ کے خودمختار ایشین آرٹ پرائز کے لیے فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ انھیں پاکستانی آرٹ کی اہم شخصیت امرا علی نے نامزد کیا۔ 400 سے زیادہ اندراجات میں سے منتخب کردہ، 30 فائنلسٹ ایشیا پیسیفک کے 16 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی چین، ایران، سنگاپور اور ویتنام کی مضبوط نمائندگی تھی۔ شارٹ لسٹ فنکاروں نے آرٹ سنٹرل، ہانگ کانگ کنونشن اور نمائشی مرکز میں اپنے فن پاروںکی نمائش کی۔اعزاز کا مقصد ایشیا پیسیفک میں فنکاروں کی بین الاقوامی نمائش کو بڑھانا ہے نیزفن پاروں کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی ہانگ کانگ کے پسماندہ بچوںکے علاج اور بہبود پر خرچ ہو گی۔