لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا، اجلاس میں پاکستان عوامی لائرز موومنٹ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے راجہ زائد محمود، عارف چوہدری، نعیم الدین چوہدری ، جواد حامد،آصف سلہریا ، سردار غضنفر حسین ، سعود خان ، ایم ایچ شاہین ، پرویز خان گوندل، شکیل ممکا ، انور امجد ، مختیار احمد سمیت سینئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔