لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ صاف اور صحت مند ہوا میں سانس لینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اسی مقصد کے تحت ٹریفک پولیس لاہور نے اکتوبر 2024 کے مقابلے میں اکتوبر 2025 میں سموگ کے تدارک کے لیے کارروائیاں کئی گنا تیز کر دی ہیں۔