لاہور (نیوزرپورٹر) اے ایس ایف حکام نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سامان سے آئس برآمد ہونے پر مسافر کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس برآمد ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ مجید خان نامی مسافر دوحہ روانہ ہورہا تھا۔ مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز نمبر جی نائن 558 سے روانہ ہورہا تھا ۔